منگل 27 اکتوبر 2026 - 20:54
اوڑی کشمیر؛ ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء و جلوسِ عزاء برآمد

اوڑی کشمیر؛ ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء و جلوسِ عزاء برآمد

ایامِ فاطمیہ، درسِ وفا، استقامت، تقویٰ اور حق کی حمایت کرنے کا موقع، مولانا سید رفاقت علی کاظمی

حوزہ/امام بارگاہ ابوالفضل العباس علیہ السلام سے حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام، نورخواہ اوڑی کشمیر تک، شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء اور جلوسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام زیرِ قیادت حجت الاسلام والمسلمین سید دست علی نقوی منعقد ہوا؛ مجلسِ عزاء سے مولانا سید رفاقت علی کاظمی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ ابوالفضل العباس علیہ السلام سے حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام، نورخواہ اوڑی کشمیر تک، شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء اور جلوسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام زیرِ قیادت حجت الاسلام والمسلمین سید دست علی نقوی منعقد ہوا؛ مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام سید رفاقت علی کاظمی نے خطاب کیا۔

مجلسِ عزاء میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ، فضائل و مناقب، مقام و منزلت اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے آپ کی عظیم خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ خطیبِ مجلس السید رفاقت علی کاظمی نے سیرتِ صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی زندگی کو حق گوئی، صبر و استقامت، عبادت، عفت و طہارت اور دفاعِ حق و ولایت کا روشن نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے وابستگی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ ایامِ فاطمیہ ہمیں سیرتِ زہرا سلام اللہ علیہا سے درسِ وفا، استقامت، تقویٰ اور حق کی حمایت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ آپ سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ ہر دور کے مسلمانوں، بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اوڑی کشمیر؛ ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء و جلوسِ عزاء برآمد:ایامِ فاطمیہ، درسِ وفا، استقامت، تقویٰ اور حق کی حمایت کرنے کا موقع، مولانا سید رفاقت علی کاظمی

مجلس کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس علیہ السلام سے حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام، نورخواہ اوڑی کشمیر تک جلوسِ عزا برآمد ہوا۔

شرکائے جلوس نے پُرسوز انداز میں شہزادیٔ کونین سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد تازہ کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اس موقع پر عزادارانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے اپنی مذہبی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔

اس مجلس و جلوسِ عزا کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور تعلیمات کو معاشرے میں عام کیا جائے، نئی نسل کو اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی معرفت سے آراستہ کیا جائے اور دینی اقدار، اتحاد و اخوت اور حق و صداقت کے اصولوں کو فروغ دیا جائے۔

پروگرام زیرِ قیادت حجت الاسلام سید دست علی نقوی منعقد ہوا، جبکہ مجلس سے السید رفاقت علی کاظمی نے خطاب کیا۔

اوڑی کشمیر؛ ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء و جلوسِ عزاء برآمد:ایامِ فاطمیہ، درسِ وفا، استقامت، تقویٰ اور حق کی حمایت کرنے کا موقع، مولانا سید رفاقت علی کاظمی

مجلس و جلوسِ عزا کے ذریعے عزادارانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تعلیماتِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام سے اپنی وابستگی کی تجدید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha